حیدرآباد۔16نومبر(اعتماد نیوز)آج ہندوستان نے سری لنکا کے خلا ف پورے سیریز
کی کوین سویپ کردی۔چنانچہ آج آخری پانچویں ونڈے میں سب سے پہلے سری لنکا
نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 287 رنز کا
نشانہ پیش کی۔ جسکو انڈیا ٹیم نے 48.4 ااوور میں ہی 7وکٹ کے نقصان پر مکمل
کردی۔ اس میچ میں
ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے 126 گیندوں میں 12چوکوں
اور3چھکوں کی مدد سے 139 رنز سے شاندار سنچری کی۔ جبکہ امبٹی رایوڈو نے
بھی (59) رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ قبل ازیں سری لنکا کے ٹیم میں کپتان
متھیوس نے (139) رنز بناکر ہندوستان کے سامنا بھاری نشانہ پیش کیا۔دلچسپ
بات تو یہ ہے کہ اس میچ میں دونوں کپتانوں نے برابر کے اسکور کی۔